وی 3 اور وی 4موبائل کی قیمت 1099 روپے فی فون رکھی گئی ہے
نئی دہلی، 15 اکتوبر، ۔ریلائنس جیو نے انڈیا موبائل کانگریس 2024 میں دو نئے فور جیفیچر فونز لانچ کیے ہیں۔ وی 3اور وی 4دونوں فور جی فیچر فونز ہیں جو جیو بھارت سیریز کے تحت لانچ کیے گئے ہیں۔ نئے ماڈلز 1099 روپے کی قیمت پر مارکیٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ جیو بھارت V2 ماڈل پچھلے سال لانچ کیا گیا تھا۔ جس نے ہندوستانی فیچر فون مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔ کمپنی کے مطابق، لاکھوں 2G صارفین جیو بھارت فیچر فونز کے ذریعے فور جی پر منتقل ہو چکے ہیں۔
یہ نئی اگلی نسل کے فور جی فیچر فونز جدید ڈیزائن، طاقتور 1000 mAh بیٹری، 128 جی بی تک قابل توسیع اسٹوریج اور 23 ہندوستانی زبانوں کے لیے سپورٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ جیو بھارت فون صرف 123 روپے میں ماہانہ ری چارج کیا جا سکتا ہے۔ جس میں لامحدود وائس کالز اور 14 جی بی ڈیٹا بھی دستیاب ہوگا۔V3 اور V4 دونوں ماڈلز کچھ زبردست پری لوڈڈ ایپس جیسے جیو ٹی وی۔ جیو سنیما، جیو ۔ پے اور جیو چیٹ کے ساتھ آئیں گے۔ 455 سے زیادہ لائیو ٹی وی چینلز کے ساتھ فلمیں، ویڈیوز اور کھیلوں کے مواد بھی صارفین کو ایک کلک پر دستیاب ہوں گے۔ دوسری طرف جیو پے بغیر کسی رکاوٹ کے ادائیگیوں کی پیشکش کرتا ہے اور جیو چیٹ لامحدود صوتی پیغام رسانی، فوٹو شیئر اور گروپ چیٹ کے اختیارات پیش کرتا ہے۔جیو بھارت V3 اور V4 جلد ہی تمام موبائل اسٹورز کے ساتھ ساتھ جیو مارٹ اور ایمیزون پر دستیاب ہوں گے۔