جمیلہ ایجوکیشن سینٹر،دربھنگہ میں ششماہی امتحان

تاثیر  28  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ(فضا امام) 28 اکتوبر:- محلہ سرائے ستار خان کے وسط میں واقع مشہور ومعروف دینی ادارہ، جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر، میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء وطالبات کاشسماہی امتحان لیا گیا، جس میں  بحیثیت ممتحن جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر کے نگران اعلیٰ مولانا وڈاکٹر عبدالودود صاحب قاسمی (صدر شعبہ اردو کے، ایس، کالج،  لہر سرائے دربھنگہ) و مولانا قاری نسیم اختر صاحب قاسمی ( صدر مدرس و امام خطیب مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد دربھنگہ وصدر تنظیم امارت شرعیہ) اور حافظ شفاعت رحمانی صاحب تشریف لائے اور سنٹر میں زیر تعلیم حفظ و ناظرہ ونورانی قاعدہ کے طلباء و طالبات کا تقریری و تحریری امتحان لیئے ،سینٹر میں پڑھ بچے وبچیوں کی بہترین نمائندگی پر مذکورہ ذمہ داروں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا،کئی گارجین و سرپرست بھی شریک تھے جن میں الحاج منظر الحق منظر صدیقی (سکریٹری بزم رہبر،دربھنگہ)شریک ہوکر اپن خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ یہ کام دیکھنے میں بظاہر چھوٹا لگ رہا ہے لیکن حقیقت میں یہ بہت بڑا کام  ہے،کاش ایسے بنیادی مکاتب ہر محلوں میں قائم ہو جاتے تو بہت حد تک ملت سے ناخواندگی دور ہو سکتی ہے،سینٹرکےروح رواںبھائی محمد سہیل ظفر اس دور قحط الرجال میں مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آپ بے لوث ہو کر محض ثواب کی نیت سے یہ دینی تعلیمی مر کزی چلا رہے ہیں ،اللہ پاک موصوف کو اس کا بہتر نعم البدل عطا فرمائے آمین سینٹر کے صدر جناب ڈاکٹر محمد سرفراز عالم صاحب نے بتایا کہ امتحان نہایت ہی پرسکون ماحول میں مکمل نظم و نسق کے ساتھ لیا گیا اس موقع پر سینٹر کے ناظم جناب سہیل ظفر صاحب اور سنٹر کے معلم مولانا عابد حسین صاحب  حافظ سلطان صغیر اور جناب حمیداللہ ظفر صاحب بھی بہت ہی فعال اور متحرک نظر ائے .واضح رہے کہ جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر محلہ سرائے ستار خاں میں واقع دربھنگہ کا بہت ہی مقبول ادارہ ہے جس میں حفظ و ناظرہ اور قواعد ہر طرح کے طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں جن کی تعداد 100 سے زائد ہے،انشاءاللہ جلد امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جاۓ گا اور امتیازی نمبرات سے کامیاب طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا جاۓ گا۔آخر میں مولانا وقاری نسیم اختر کی ناصحانہ باتوں کے بعد آج کے امتحان کی پیش رفت کے خاتمے کا اعلان کیاگیا۔