تاثیر 15 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں دوسری اور تیسری جماعت کی طالبات کے ساتھ کچھ فحش حرکتیں ہوئیں ہیں، طالبات کا کہنا ہے کہ اگر کسی لفظ کا مطلب غلط ہوا تو انگلش ٹیچر کہتے ہیں کہ تم ہمیں ائی لو يو بولو ہم تمہیں نہیں مارینگے وہ سینیر میڈم سے کس مانگتے تھے ایک طالبہ اپنے والدین کو یہ اطلاع دی تو گھر والے اسکول پہنچے اور ہنگامہ کھڑا کیا، پولیس نے ملزم ٹیچر اشتیاق کو گرفتار کر پوچھ گچھ کر رہی ہے، معاملہ چھ طالبہ سے متعلق ہے، والدین نے بتایا کہ لڑکیاں دسہرہ کی تعطیلات کے بعد اسکول نہیں جانا چاہتی تھیں، پوچھنے پر اس نے بتایا کہ اشتیاق سر نامناسب طریقے سے چھوتے ہیں ۔ جب طالبہ نے ہیڈ ماسٹر سنیل سونی سے شکایت کی تو انھوں نے طالبہ کو ہی ڈانٹا تھا اور بھگا دیا تھا ۔ یہ معاملہ تلوتھو تھانہ علاقہ کے سنورا مڈل اسکول سے متعلق ہے، طالبہ کے والد نے بتایا کہ میری ایک بیٹی تیسری اور دوسری بیٹی چھٹی جماعت میں پڑھتی ہے، بیٹی نے گھر آکر کہا کہ ہمارے ساتھ ایسا ہو رہا ہے، ٹیچر اشتیاق احمد آئی لو یو بولو اور گندے انداز میں چھوتے ہیں، ہم نے مکھیا اور سرپنچ کو بلایا، اسکول میں پوچھ گچھ کی پھر تھانہ میں ایف آئی آر بھی درج کرايا ہے ۔ معاملے کی اطلاع پر جب بلاک ایجوکیشن آفیسر بھی اسکول پہنچے تو گاؤں والوں نے انہیں بھی ڈانٹا ۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بی ای او نے بھی پولس کو اطلاع دی ہے ۔ مقامی گاؤں والوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹیچر کئی بار اس قسم کی حرکت کرچکا ہے، طالبات اپنے گھر میں شرم کی وجہ سے اس کے بارے میں نہیں بتا رہی تھیں، پیر کو ٹیچر کے رویہ حد سے گزر گیا ۔ پولس اسٹیشن ہیڈ پرمود کمار نے کہا کہ اس معاملے میں تحریری درخواست موصول ہوئی ہے، ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی ۔ اسکول کے پرنسپل سنیل سونی نے کہا کہ ٹیچر اشتیاق پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے محکمہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، پرنسپل سنیل سونی نے بتایا کہ کل کچھ لوگ ہمارے اسکول پہنچے، وہ کہہ رہے تھے کہ ہم بچوں کے والدین ہیں، انہوں نے ٹیچر پر کچھ لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام لگایا، ہم نے گزشتہ 5 تاریخ کو والدین اور اساتذہ کی میٹنگ بھی کی تھی لیکن اس سے قبل کوئی بات نہیں ہوئی اور کہا کہ ہمارے پاس 3 خواتین اساتذہ اور 4 رسویا ہیں، یہاں کوئی استاد ایسا واقعہ نہیں کر سکتا ۔ ایس پی روشن کمار نے بتایا کہ سنورا مڈل اسکول میں والدین نے ٹیچر پر نازیبا رویہ کا الزام لگا کر حملہ کیا، شکایت ملنے پر پولس فوراً وہاں پہنچی، پولس ٹیچر کو تھانے لے آئی، بچی کے اہل خانہ نے ایف آئی آر درج کرادی ہے، تھانہ میں اسکول کی کچھ لڑکیوں کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا ہے، یہ معاملہ نابالغ لڑکیوں سے متعلق ہے جو POCSO ایکٹ کے تحت آتا ہے، پولس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور مجرم کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے ۔