وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گرفتاری پر روک

تاثیر  ۴  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسلام آباد، 04 اکتوبر: پشاور ہائی کورٹ نے آج پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے انہیں ایک ماہ کے لیے حفاظتی ضمانت دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گنڈا پور کی درخواست کی سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی۔ اس سے قبل آج گنڈا پور نے اسلام آباد میں اپنے خلاف درج مقدمات میں ٹرانزٹ ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ گنڈا پور نے درخواست میں کہا کہ وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن عدالت میں پیش ہونے سے قبل انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عرضی کی سماعت آج ہی طے کی جائے اور عدالت میں پیش ہونے کے لیے ان کی ٹرانزٹ ضمانت منظور کی جائے۔