تاثیر ۴ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اسلام آباد، 04 اکتوبر:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے معزول وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت عرضی پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا ہے۔ یہ اطلاع اے آر وائی نیوز کی خبر میں دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نچلی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے ۔ نچلی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ جانے کا حکم دیا تھا۔ درخواست کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ آج کی سماعت میں بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ ان کی موکلہ 13 جولائی سے جیل میں ہیں۔