ایک ہی خاندان کے چار افراد کی خودکشی

تاثیر  ۲  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ناگپور ، 02 اکتوبر: ناگپور ضلع کے نرکھیڈ تعلقہ کے مواد گاؤں میں ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی۔ جن میں میاں بیوی اور دونوں بچے شامل ہیں۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بدھ کی صبح سامنے آیا۔ اس واقعہ سے گاؤں میں کہرام مچ گیا ہے۔ خودکشی کرنے والے افراد کی شناخت وجے مدھوکر پچوری (68)، مالا وجے پچوری (55)، گنیش وجے پچوری (38) اور دیپک وجے پچوری (36) کے طور پر کی گئی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق وجے پچوری ایک ریٹائرڈ ٹیچر ہیں جو اپنی بیوی مالا اور دو بچوں گنیش اور دیپک کے ساتھ رہ رہے تھے۔ وجے نے ایک سوسائٹی کھولی تھی۔ بہت سے لوگوں نے اس میں پیسہ لگایا تھا۔ تاہم وہ اس میں ناکام ہو گیا۔ بہت سے لوگوں نے پیسے کے لیے تقاضہ شروع کر دیا۔ اس سلسلے میں کچھ سرمایہ کاروں نے پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے وجے کے بیٹے گنیش کو بھی گرفتار کرلیا۔ وہ حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔گزشتہ کچھ دنوں سے پورا خاندان تناؤ کا شکار تھا۔