سویڈن کا یورپی یونین سے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

تاثیر  14  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

اسٹاک ہوم،14اکتوبر:سویڈن کے وزیر اعظم اولف کرسٹرسن نے کل اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک چاہتا ہے کہ یورپی یونین ایرانی پاسداران انقلاب تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے۔ یہ موقف سویڈن میں کئی اسرائیلی اہداف پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ان حملوں کے حوالے سے اسٹاک ہوم حکومت ایران پر الزام عائد کرتی ہے۔اسکنڈینیوئن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسی’سابو‘ایران پر الزام عائد کر چکی ہے کہ وہ سویڈن میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ٹولیوں کے افراد کو بھرتی کرتا ہے۔ اس کا مقصد سویڈن میں اسرائیل کے اور دیگر مفادات کے خلاف’پرتشدد کارروائیوں‘ کا ارتکاب کروانا ہوتا ہے۔ البتہ تہران اس الزام کی تردید کرتا ہے۔