تاثیر ۶ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،6 0اکتوبر:اتوار کی صبح چیمبور کے سدھارتھ کالونی میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس خوفناک آتشزدگی میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور گھر کا سربراہ اور بچے شامل ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ فائر فائٹرز نے کافی کوشش کے بعد قابو پالیا۔ پولیس واقعے کی جانچ کر رہی ہے۔جانکاری کے مطابق چیمبور کے سدھارتھ کالونی علاقے کی ایک عمارت میں صبح تقریباً 5.30 بجے اچانک آگ لگ گئی۔ لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقعے پر پہنچا اور کافی کوشش کے بعد دوبارہ قابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ آگ پہلے عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ایک دکان میں لگی۔