حمایت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ۔ فاروق عبداللہ

تاثیر  ۸  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 18 اکتوبر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے رائے شماری کا فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ “یہ 5 اگست 2019 کے مرکز کے اقدام کے خلاف فیصلہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ ان کے بیٹے عمر عبداللہ ہوں گے۔ اپنی گپکار رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ لوگوں نے فیصلہ کن مینڈیٹ دیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگوں نے 5 اگست 2019 کے مرکز کے فیصلے کوواضح اور بلند آوازمیں قبول نہیں کیا ہے۔ میں جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس پر انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے عمر عبداللہ 90 رکنی اسمبلی کے سربراہ ہوں گے۔