جنوب مشرقی بہار میں نظر آئے گا سمندری طوفان دانا کا اثر

تاثیر  23  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 23 اکتوبر: خلیج بنگال میں سرگرم سمندری طوفان دانا کی وجہ سے مشرقی بہار سمیت کئی اضلاع میں تیز ہواو?ں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس طوفان کا اثر بنگال کے قریب بہار کے اضلاع میں نظر آئے گا۔ اس کا اثر کل 12 اضلاع میں نظر آئے گا، جن میں بھاگلپور، بانکا، مونگیر، شیخ پورہ، جہان آباد، نالندہ، لکھی سرائے، پورنیہ، کٹیہاراور کشن گنج جیسے اضلاع شامل ہیں۔
موسمیاتی مرکز پٹنہ سے موصولہ اطلاع کے مطابق سمندری طوفان ‘ دانا ‘ 25 اکتوبر کی صبح مغربی بنگال اور اوڈیشہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ اڈیشہ میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس کا اثر بہار میں بھی نظر آئے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 اکتوبر سے ہوا کی رفتار بڑھے گی۔ شام تک یہ مغربی بنگال کے ساحل تک پہنچ سکتا ہے۔ 26 اکتوبر سے موسم صاف ہونا شروع ہو جائے گا۔