تاثیر 27 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،27اکتوبر:امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران میں فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں کوئی کارروائی نہ کرے۔آسٹن نے ہفتے کی شام جاری ایک بیان میں کہا کہ “ایران کو اسرائیلی حملوں پر رد عمل کی غلطی نہیں کرنا چاہیے، اب اس تبادلے کا اختتام ہو جانا چاہیے … اس وقت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارت کاری استعمال کرنے کا موقع ہے۔اس سے قبل ایران کے اعلان کے مطابق ہفتے کے روز اس کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے میں چار فوجی اہل کار ہلاک ہو گئے اور محدود نقصان” ہوا۔ ایران نے باور کرایا کہ اپنا دفاع کرنا اس کا حق اور فرض ہے۔