حکومت جھارکھنڈ میں دراندازوں سے زمین واپس لینے کے لیے قانون بنائے گی: راجناتھ سنگھ

تاثیر  09  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کھونٹی 9 نومبر: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ قبائلیوں کی بہبود کی بات کرنے والی کانگریس کو جواب دینا چاہیے کہ 1951 کی مردم شماری کے مطابق جھارکھنڈ میں درج فہرست قبائل کی تعداد 51 فیصد تھی۔ اس وقت یہ 28 فیصد تک کیسے آ گئی؟ مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت دراندازوں سے زمین واپس لینے کے لیے جلد ہی ایک نیا قانون بنائے گی۔ راج ناتھ سنگھ ہفتہ کو کھونٹی کے کچہری میدان میں کھونٹی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار نیل کنٹھ سنگھ منڈا کی حمایت میں منعقدہ عوامی آشیرواد جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔