تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن ، 09 نومبر:ضلع کے سگولی تھانہ کے انوا گاوں میں چھٹھ تہوار کے موقع پر جمعہ کے روز منعقد میلے میں شراب فروخت کرتے چار اسمگلر کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ میلے میں دنگل مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے مختلف گائوں سے سینکڑوں لوگ آتے ہیں۔ جہاں میلے میں شراب بھی فروخت ہو رہی تھی۔ جس کی اطلاع پر سگولی تھانہ کی قیادت میں بڑی تعداد میں پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چھا پہ ماری کر کے چار شراب اسمگلروں کو دو موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں مہوا گائوں کے رہنے والے وشال کمار ، تلہیا گائوںکے رہنے والے امیش سہنی ، دشائی سہنی ، مسوا گائوں کے رہنے والے کرشنا سہنی شامل ہیں۔ معاملے کو لیکر انسپکٹر دلیپ کمار سنگھ کی طرف سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ میلے میں شراب بیچنے کی تیاری کرنے والے چار لوگوں سے 48 لیٹر شراب کے ساتھ دو بائک بھی برآمد کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں تھانہ انچارج امت کمار سنگھ نے بتایا کہ چاروں شراب اسمگلروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے۔