تاثیر 29 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ/نئی دہلی، 29 نومبر:مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو بہار کی راجدھانی پٹنہ کے ہوٹل تاج میں مشرقی علاقے کے علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بی) کا جائزہ لیا۔ وہ فی الحال بہار کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ پٹنہ اور دربھنگہ میں سیتا رمن کے کئی پروگرام ہیں۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی زیر صدارت اس میٹنگ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری ایم ناگراجو، علاقائی دیہی بینکوں کے چیئرمین اور ڈی ایف ایس کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پٹنہ میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا کے ساتھ کئی مسائل پر بات چیت کی۔