نائب صدر جمہوریہ یکم دسمبر کو کانپور کا دورہ کریں گے

تاثیر  29  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 نومبر:نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ یکم دسمبر کو کانپور، اتر پردیش کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے۔نائب صدر سکریٹریٹ نے جمعہ کو بتایا کہ ان کے دورے کے دوران نائب صدر سیٹھ آنندرام جے پوریہ اسکول، کانپور کی گولڈن جبلی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ آئی آئی ٹی کانپور کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں طلباء اور اساتذہ سے خطاب کریں گے۔