تاثیر 06 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 6 نومبر: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی جانب سے 8 سے 20 نومبر تک بھرتی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد 350 سے زائد خالی آسامیوں کو پْر کرنا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق سرنکوٹ کے ایڈوانس لینڈنگ گراو?نڈ میں منعقد ہونے والی اس بھرتی ریلی کا مقصد مقامی نوجوانوں کو فوج میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ملک کی خدمت بھی کر سکیں۔ یہ ریلی نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے اور قومی دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔