اداکار اعجاز خان کی اہلیہ منشیات کیس میں گرفتار

تاثیر  29  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 29 نومبر:محکمہ کسٹم کی ٹیم نے فلم اداکار اعجاز خان کی اہلیہ پھلن گلی والا کو ان کی جوگیشوری میں واقع رہائش گاہ سے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔ کسٹم ٹیم نے مبینہ طور پر رہائش گاہ سے مختلف منشیات بھی قبضے میں لے لیں۔ اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔ کسٹمز ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ 8 اکتوبر کو ان کی ٹیم نے اعجاز خان کے اندھیری میں واقع دفتر کے ملازم سورج گوڑ کو یورپی ملک سے کورئیر کے ذریعے 100 گرام میفیڈرون (ایم ڈی) منگوانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ کسٹم ٹیم اس کے بعد سے معاملے کی مکمل چھان بین کر رہی تھی۔ ادھر سورج گوڑ سے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا کہ اداکار اعجاز خان کی اہلیہ بھی منشیات کیس میں ملوث ہیں۔ اس کے بعد ممبئی کسٹمز کی ٹیم نے اعجاز خان کی جوگیشوری میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ اس دوران 130 گرام چرس اور دیگر نشہ آور اشیاء￿ برآمد کی گئیں۔ جس کے بعد محکمہ کسٹم کی ٹیم نے اعجاز خان کی اہلیہ پھلن گلی والا کو گرفتار کر لیا۔ کسٹم کی ٹیم گلی والا سے مکمل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔