تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ جس کے سبب اب تک درجنوں افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوچکے ہیں۔ جبکہ دو لوگ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے جابحق ہوچکے ہے ۔ ان واقعات پر قابو پانے کے لئے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے عیدگاہ سلاٹر ہاؤس میں واقع ایس ٹی پی پلانٹ کے پیچھے کتوں کی نس بندی کے مرکز کا افتتاح کارپوریشن کمشنر کے ہاتھوں کیا گیا ۔ جہاں ریبیز کی ویکسینیشن، آوارہ کتوں کی نس بندی اور زخمی کتوں کو پکڑنے اور ان کے علاج کا کام حیدرآباد کی ویٹس سوسائٹی فار اینیمل ویلفیئر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ نامی کمپنی کو سونپا گیا ہے۔ یہ تنظیم اگلے پانچ سالوں میں تقریباً 13,631 آوارہ اور زخمی کتوں کا علاج کرے گی۔ یہ تنظیم 1490 روپے فی کتے کے حساب سے ویکسینیشن کرے گی۔
بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر اجے ویدیا نے کتوں کے نس بندی مرکز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر وٹھل ڈاکے، چیف اکاؤنٹس فائنانس آفیسر آر ایم۔ سولونکے، ڈپٹی کمشنر (صحت) شیلیش ڈونڈے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری منصوبہ بندی محکمہ اجے کامبلے، معائنہ افسر (ماحولیات) سدام جادھو، اسسٹنٹ کمشنر (صحت) نتن پاٹل، میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشریٰ سید، چیف میڈیکل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سندیپ گاڈیکر۔ ، ڈویژن کمیٹی 4 کے افسر سنیل بھویر، اسسٹنٹ۔ کمشنر (لائسنس) پرکاش راٹھوڈ، محکمہ ماحولیات کے سربراہ انیل آواد اور محکمہ صحت کے سربراہ جےونت سوناونے موجود تھے جہاں ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کارپوریشن کمشنر اجے ویدیا نے کہا کہ یہ نس بندی مرکز شہر میں آوارہ اور زخمی کتوں کی تعداد کو کنٹرول کرے گا اور اس کا فائدہ شہریوں کو ہوگا