وزیر اعظم مودی کے حکومت میں بہار کوملادوسرا ایمس : وزیر اعلیٰ

تاثیر  13  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دربھنگہ ، 13 نومبر:وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روزبہار کے دربھنگہ میں پٹنہ کے بعد دوسرے ایمس کا سنگ بنیاد رکھا۔ ا س سے دربھنگہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نتیش نے کہا کہ 2015 میں پی ایم نریندر مودی کی حکومت میں بہار میں دوسرے ایمس کے قیام کا فیصلہ لیا گیا۔ اب اس کی تعمیر ہو رہی ہے۔ اس سے کافی خوشی ہورہی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے۔ دربھنگہ ایمس کا سنگ بنیاد پی ایم مودی نے رکھا ہے۔ اس سے بہار کے لوگوں کو اچھی طبی سہولیات میسر ہوگی۔ سال 2003 میں اس وقت کے اٹل بہاری واجپئی کے دور میں پہلی بار پٹنہ میں ایمس کی تعمیر کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ پٹنہ میں ایمس بنایا گیا تھا اور یہاں کئی لوگ علاج کے لیے آتے ہیں۔ دوسری بار بہار میں دوسرے ایمس کا فیصلہ 2015 میں پی ایم نریندر مودی کے دور حکومت میں لیا گیا تھا۔ ہم لوگ گئے اور اس وقت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملے۔ اس کے بعد اب اسے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
نتیش کمار نے کہا کہ پہلے دربھنگہ میڈیکل کالج کو ایمس میں تبدیل کرنے کی بات ہوئی تھی۔ لیکن اس کے ساتھ کچھ مسئلہ تھا۔ پھر شوبھن میں ایمس بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔ یہ بات اب مان لی گئی ہے۔ ریاستی حکومت اس تک پہنچنے کے لیے سڑک کو چوڑا کرنے جا رہی ہے۔ ڈی ایم سی ایچ میں ایمس بنانا ممکن نہیں تھا۔ نئی جگہ پر ایمس کی تعمیر کے ساتھ ہی دربھنگہ سے بھی توسیع ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ ایمس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ 398 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی دربھنگہ بائی پاس ریل لائن کا بھی عملی طور پر افتتاح کیا گیا۔