بلیاوی اور ہرش وردھن جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری منتخب

تاثیر  27  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 27 نومبر :جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے غلام رسول بلیاوی اور ہرش وردھن سنگھ کو جے ڈی یو کا قومی جنرل سکریٹری بنایا ہے۔
پارٹی کے جنرل سیکرٹری آفاق احمد خان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ غلام رسول بلیاوی راجیہ سبھا اور بہار قانون ساز کونسل کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ ماضی میں جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ ہرش وردھن نے پارٹی کے قومی سکریٹری کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
بہار میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ۔ تیجسوی کی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم اور پرشانت کشور کی جن سورج پارٹی کے درمیان بہار اسمبلی انتخابات 2025 سے قبل مسلم ووٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں نتیش نے بلیاوی کو جنرل سکریٹری بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔