تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 28 نومبر:قومی راجدھانی دہلی کے شمال مغربی دہلی کے پرشانت وہار علاقے میں آج صبح تقریباً 11.48 بجے پی وی آر سنیما ہال کے قریب ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ فائر انجن اور دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
درحقیقت پرشانت وہار علاقے میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب ایک ماہ قبل بھی دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے میں اسکول کی دیوار کو نقصان پہنچا۔
آج کا دھماکہ ایک پارک کی باؤنڈری وال کے قریب ہوا۔ تفتیش کاروں نے جائے وقوعہ پر ایک سفید پاؤڈری مادہ دیکھا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ اسکول کے قریب دھماکے کی جگہ سے بھی اسی طرح کا پاؤڈر جیسا مادہ ملا تھا۔