تاثیر 02 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 02 نومبر: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ایک بار پھر ریاست کے واجبات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پوسٹ ایکس پر لکھا کہ وزیر داخلہ اور وزیر اعظم جھارکھنڈ آ رہے ہیں۔ میں ایک بار پھر ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جھارکھنڈیوں کو 1 لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے کی بقایہ رقم واپس کردیں۔ میں بی جے پی کے ساتھیوں اور خاص طور پر ممبران پارلیمنٹ سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ جھارکھنڈیوں کے اس واجبات کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں۔