بال ویواہ مکت بھارت مہم صدیوں پرانے چلن کے خاتمے کی شروعات: جسٹ رائٹس فار چلڈرن الائنس

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 28نومبر: بچپن کی شادیوں کیخاتمے کے لیے ملک کی 26 ریاستوں میںکام کر رہے 250 سے زیادہ این جی اوز کا اتحاد ’جسٹ رائٹس فار چلڈرن‘ (جے آر سی) الائنس نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے ذریعے چلائی گئی بال ویواہ مکت بھارت مہمکو صحیح سمت میں اٹھایا گیاایک دور رس قدم قرار دیا ہے۔ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے-5 (2019-2021) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں 20 سے 24 سال کی 23.3 فیصد لڑکیوں کی شادی 18 سال کی ہونے سے پہلے کر دی گئی تھی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کے اس قدم سے ملک سے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کی کوششوں کو نئی رفتار اور توانائی ملے گی۔