تاثیر 03 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مرزا پور، 3 نومبر: مرزا پور ریلوے اسٹیشن پر اتوار کی صبح چائے کی وجہ سے جھلسنے والے بچے کے علاج کے لیے ٹرین نمبر۔ 15657 برہم پتر میل پلیٹ فارم نمبر دو پر 26 منٹ تک رکی رہی۔ بچے کے علاج کے بعد ٹرین دین دیال اپادھیائے جنکشن کے لیے روانہ ہوگئی۔
ایک جوڑا اپنے بیٹے رتیش کے ساتھ برہم پتر میل کوچ نمبر A-1 30 میں دہلی سے پٹنہ جا رہا تھا۔ پریاگ راج سے ٹرین کے روانہ ہونے کے بعد بچے کی ماں نے منڈا ریلوے اسٹیشن پر چائے لی ۔ اس دوران معصوم بچے کے ہاتھ لگ کر چائے اس کے بدن پر گر گئی۔