تاثیر 02 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 نومبر: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ہفتہ کو وشوکرما دیوس پوجا کے موقع پر ٹرانسپورٹ نگر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ساتھ دہلی کے سابق کابینہ وزیر ستیندر جین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر پگڑی اورپھولوں کے ہاروں سے ان کا استقبال کیا گیا اور بھگوان وشوکرما کی تصویر پیش کی گئی۔ اروند کیجریوال نے سب کو وشوکرما ڈے پر مبارکباد دی اور اس خاص موقع پر دہلی کے لوگوں سے کہا کہ فروری میں حکومت بنائیں، میں سب کے موجودہ پانی کے بل معاف کردوں گا اور صفر بل دوبارہ آنے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے جیل جانے کے بعد ان لوگوں نے سب کے پانی کے بل غلط بھیجے لیکن آپ کو اپنے غلط بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں لیڈر نہیں ہوں، مجھے سیاست کرنا نہیں آتی، میں صرف ایمانداری سے کام کرنا جانتا ہوں، اسی لیے یہ سارے سب میرے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت دہلی میں بیٹھی ہے، لیکن انہوں نے صرف دہلی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی اور ہراساں کیا ہے۔ جب میں جیل گیا تو بی جے پی کے ایل جی دہلی کو چلا رہے تھے، ان کے پاس تمام طاقت تھی، وہ چاہتے تو دہلی کے لوگوں کے لیے اچھا کام کر سکتے تھے، لیکن انھوں نے صرف دہلی کے کام روکے ۔ انہوں نے دہلی میں جگہ جگہ کچرا چھوڑ دیا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، سیور بہہ رہے ہیں،لیکن پریشان نہ ہوں میں باہر ہوں اور سب کچھ ٹھیک کر دوں گا۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ مجھے ووٹ دیں لیکن ووٹ دینے سے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ آپ کے لیے کون کام کر رہا ہے۔ اس دوران آپ کے ممبران اسمبلی دلیپ پانڈے، اجیش یادو، سنجیو جھا، پون شرما اور او بی سی ونگ کے ریاستی صدر رویندر بالیان بھی موجود تھے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ میں بھی مکینیکل انجینئر ہوں۔