بہار میں درجہ حرارت میں گراوٹ، گلابی ٹھنڈ سے سردی کی شروعات

تاثیر  04  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 4 اکتوبر:بہار کا موسم بدل رہا ہے۔ عام طور پر نومبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی شمالی ہندوستان میں سردی شروع ہو جاتی ہے، لیکن اس بار یہ آگے کھینچتا جارہا ہے۔ فی الحال بہار کا موسم خشک ہے لیکن صبح کے وقت کپکپاہٹ ضرور محسوس کی جا رہی ہے۔ گلابی سردی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ ایسا لگتا ہے سردی کی شروعات ہو گئی ہیں لیکن دھوپ نکلنے کے بعد گرمی محسوس ہوتی ہے۔
سردی میں تاخیر کی کئی وجوہات ہیں۔ موسمیاتی مرکز کا خیال ہے کہ مضبوط ویسٹرن ڈسٹربنس کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایسا ہے۔ سائنسداں ایس کے پٹیل کا ماننا ہے کہ سردی تب ہی آئے گی جب پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری ہوگی۔ یہ پہاڑوں سے چلنے والی شمال مغربی ہوا ہے جو بہار میں سردی لاتی ہے۔
بہار کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 اور کم سے کم 20 سے 22 ڈگری سیلسیس ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ حالانکہ بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مشرقی اور مغربی چمپارن میں بارش ہو سکتی ہے۔ بعض اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔