تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
غزہ ،28نومبر:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ ہم لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر عہدیدار نے لبنان میں جنگ بندی کو خوش آئند اقدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بھی جنگ بندی کو تیار ہیں۔ اس حوالے سے ثالث کا کردار ادا کرنے والے ممالک مصر، قطر اور ترکیہ کو مطلع کردیا ہے۔
حماس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تنظیم جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے سنجیدہ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اسرائیل کا رویہ جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ سبب ہے۔