ہندوستان ایشین رائفل/پستول کپ 2026 کی میزبانی کرے گا

تاثیر  27  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 نومبر: ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن (اے ایس سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہندوستان کو ایشین رائفل/پستول کپ 2026 کی میزبانی کے حقوق سے نوازا ہے۔ یہ اعلان نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی ) نے کیا ہے۔
انجینئر دعا العتیبی کی جانب سے، اے ایس سی کے جنرل سکریٹری، این آر اے آئی کے جنرل سکریٹری کیسلطان سنگھ کو بھیجے گئے خط میں میزبان فیڈریشن سے اس مقابلے کی مجوزہ تاریخوں کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں۔
اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کے سلطان سنگھ نے کہا، “ہمیں ایک اور اعلیٰ بین الاقوامی شوٹنگ مقابلے کی میزبانی کی ذمہ داری سونپتے ہوئے بہت خوشی ہوئی ہے۔ ہم اے ایس سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بے حد مشکور ہیں اور ہمیشہ کی طرح اپنی بہترین کارکردگی کا وعدہ کرتے ہیں۔