ایران کا اسرائیلی حملے کے بعد میزائل رینج میں توسیع، جوہری پروگرام پر نظر ثانی کا عندیہ

تاثیر  02  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تہران،02نومبر:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر کمال خرازی نے جمعے کے روز کہا کہ تہران اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رینج میں اضافے اور ممکنہ طور پر اپنے جوہری پروگرام پر نظرِ ثانی کرے گا۔ یہ پیش رفت دیرینہ دشمن اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور انتقامی طور پر کیے گئے میزائل اور فضائی حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔لبنان میں قائم ایران نواز نشریاتی ادارے المیادین نے پوچھا: کیا ایران حالیہ حملوں کے بعد تنازعات میں توسیع کرنے کے لیے تیار ہے؟ جس کے جواب میں خرازی نے امکان ظاہر کیا کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائلوں کی رینج کو 2,000 کلومیٹر (1,250 میل) کی خود ساختہ حد سے آگے بڑھا سکتا ہے۔