تاثیر 04 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تہران،04نومبر:ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے اتحادیوں اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی ایرانی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی جوابی کارروائی کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ‘ ارنا’ کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان نے کہااگر اسرائیل جنگ بندی قبول کرتا ہے اور خطے میں جاری مظلوم لوگوں کے قتل سے رکتا ہے تو اس سے ایران کی جوابی کارروائی کی شدت کم ہو سکتی ہے۔ مسعود پیزشکیان نے مزید کہا ایران اپنی خودمختاری و سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کو بغیر کسی وجہ کے نہیں چھوڑے گا۔ خیال رہے اسرائیل نے 26 اکتوبر کود ایران کی فوجی تنصیبات پر بمباری کی تھی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کو ایران کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے جوابی حملوں کے سلسلے میں یہ جوابی کارروائی کی گئی ہے۔