اسرائیلی اپنے عزیز یرغمالیوں کے انجام سے خوفزدہ

تاثیر  10  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تل ابیب،10نومبر:اسرائیلی مظاہرین نے ہفتے کے روز غزہ میں قید یرغمالیوں کے لیے ایک ریلی نکالی اور تشویش کا اظہار کیا جب قطر نے کہا کہ وہ قیدیوں کو گھر واپس لانے میں مددگار جنگ بندی معاہدے کے لیے ایک کلیدی ثالث کے طور پر دستبردار ہو رہا ہے۔تل ابیب میں احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد نے “400” کے الفاظ والے نشانات اٹھا رکھے تھے۔ گذشتہ سال سات اکتوبر کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کی اسیری کو اب تک 400 ایام گذر چکے ہیں اور یہ نشانات اسی تعداد کو ظاہر کرتے ہیں۔