جاپان نے آئی آئی ایچ ایف آئس ہاکی ویمنز ایشیا چیمپئن شپ کاخطاب جیتا

تاثیر  04  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیجنگ، 4 نومبر: جاپان نے اتوار کے روز بیجنگ کے شوگانگ آئس ہاکی ایرینا میں چین کو 5-0 سے شکست دے کر آئی آئی ایچ ایف آئس ہاکی ویمنز ایشیا چیمپئن شپ جیت لی۔
جاپان نے شروع سے ہی کنٹرول برقرار رکھا، پہلے دور میں 23 شاٹس لگائے اور ایک گول کے ساتھ ابتدائی برتری حاصل کی۔ چین نے دوسرے دور میں اپنے دفاع کو سخت کر دیا ، جس سے جاپان کے گول کرنے کے مواقع محدود ہوگئے ، لیکن اس فرق کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔
فائنل راؤنڈ میں، جیسے ہی چین نے برابری کی کوشش کی،تو گھریلو ٹیم کی غلطیاں بڑھنے لگیں، جس سے جاپان کو مزید چار گول کرنے اور 5-0 سے فتح کے ساتھ چیمپئن شپ پر قبضہ کرنے کا موقع مل گیا۔
اس سے قبل اتوار کو قازقستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جنوبی کوریا کو 5-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔