مشرقی چمپارن کے سمرن کیس کا کلیدیملزم گرفتار، موتیہاری پولیس کی بڑی کامیابی

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مشرقی چمپارن، 28 نومبر: بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے ڈھاکہ میں بربریت اور ظلم کی حدیں پار کرنے والے سمرن کیس میں نو سال سے مفرور مرکزی ملزم محمد شمیم اختر کی گرفتاری موتیہاری پولیس کی ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
پولیس نے شمیم کو ڈرامائی انداز میں ہندوستان -نیپال سرحد پر واقع رکسول سے گرفتار کیا ہے۔ برسوں سے مفرور شمیم نیپال فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ مشرقی چمپارن ضلع کے فینہارا تھانہ علاقے کے سکندر پور کا رہنے والا شمیم چوری کی گاڑیاں خریدنے اور اسکریپ کا کام سمیت چھوٹے جرائم کرتا تھا۔ لیکن سال 2015 میں اس کا ایسا چہرہ سامنے آیا کہ ضلع سمیت پوری ریاست کے لوگ حیران رہ گئے۔ یہ انکشاف ڈھاکہ کے آزاد چوک کے قریب ایک گھر سے سیتامڑھی رسول پور ڈمرہ کی رہنے والی ایک نابالغ لڑکی سمرن (فرضی نام) کی بازیابی کے بعد ہوا۔ تب سے شمیم مفرور تھا۔