تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 نومبر:یونانی طب کی ممتاز کمپنی لمرا ریمیڈیز نے پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف) میں اپنی شاندار شرکت کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کی۔ وزارت آیوش کے پویلین میں اپنی اختراعی یونانی مصنوعات کی نمائش کرتے ہوئے کمپنی نے وسیع پیمانے پر پذیرائی حاصل کی۔
ایونٹ کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے لمرا ریمیڈیز کے اسٹال کا دورہ کیا، جہاں انہیں یونانی طب کی جدید مصنوعات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے لمرا کے معیاری اور اختراعی حل کو سراہا۔