مدھیہ پردیش میں سردی بڑھنے لگی

تاثیر  03  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 3 نومبر: مدھیہ پردیش میں نومبر کے ا?غاز کے ساتھ ہی سردی بڑھنے لگی ہے۔ ریاست کے 24 شہروں میں رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سے نیچے گر گیا ہے۔ ہل اسٹیشن پچمڑھی سب سے سرد ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت لگاتار دو دنوں سے 12 سے 13 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے۔ منڈلا، راج گڑھ، امریا، ریوا، بیتول اور ملاجکھنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت گر گیا ہے۔ دن کے وقت بھی درجہ حرارت گرنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 نومبر سے سردی کا اثر مزید شدت اختیار کرے گا۔ پچھلے 10 سالوں سے یہی رجحان ہے۔ تاہم دن میں گرمی کا اثر دوسرے ہفتے تک برقرار رہے گا۔ اس کے بعد پارہ 30 ڈگری سے نیچے پہنچ جائے گا۔ شمالی ہواوں کی وجہ سے درجہ حرارت گر جائے گا۔ بھوپال، اندور، اجین، گوالیار سمیت ریاست کے 24 شہروں میں رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس سے نیچے چل رہا ہے۔