جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ ،فوج کو 46 سال کاکرایہ ادا کرنے کی ہدایت

تاثیر  28  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 28 نومبر:جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جائیداد کے حق کو انسانی حقوق کے دائرے میں شمار کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔جسٹس وسیم صادق نرگل نے 20 نومبر کو ایک درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے فوج کو ہدایت دی کہ وہ درخواست گزار کی زمین، جس پر 1978 سے قبضہ ہے اْس کو گزشتہ 46 برس کا بقایا کرایہ ایک ماہ کے اندر ادا کرے۔اپنے فیصلے میں جج نے کہا کہ جائیداد کا حق اب صرف آئینی یا قانونی حق تک محدود نہیں بلکہ انسانی حقوق کے دائرے میں شامل ہے۔