موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس کی ڈوڈہ میں کاروائی

تاثیر  27  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 27 نومبر:ضلع ڈوڈہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے حکام نے نابالغ ڈرائیورز اور دیگر خلاف ورزیوں پر بڑی کارروائی کی۔ اس دوران سینکڑوں گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے گئے۔قصبہ ڈوڈہ میں ای رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر بھی کاروائی کی گئی، جبکہ بغیر ہیلمٹ دو پہیہ گاڑیاں چلانے اور کاغذات کی عدم دستیابی پر سخت نوٹس لیا گیا۔اے آر ٹی او ڈوڈہ اور ڈپٹی ایس پی ٹریفک نے اس انفورسمنٹ مہم کی قیادت کرتے ہوئے عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور ان پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی۔اس کے علاوہ شہر میں غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کو چساں چلان کیے گئے اور ٹریفک کی کرین سے اْن کی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹایا گیا۔