تاثیر 28 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ریاض ،28نومبر:نقل و حمل اور لوجسٹک خدمات کے سعودی وزیر صالح الجاسر کا کہنا ہے کہ “ریاض میٹرو” ایک بڑا خدماتی منصوبہ ہے۔ یہ نقل وحرکت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے ساتھ ترقیاتی و اقتصادی سرگرمیوں کی مضبوطی کے لیے ایک بڑی اور تاریخی تبدیلی ہے۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کی یومیہ گنجائش دس لاکھ مسافروں تک ہو گی۔
اس موقع پر الجاسر نے کہا کہ شاہ سلمان کی جانب سے ریاض میٹرو کا افتتاح ریاض شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے سعودی فرماں روا کی روشن نظر اور دور اندیشی کا عکاس ہے۔