پوپری میں اسمائل ملٹی اسپیشلٹی ڈینٹل کیئر کا افتتاح

تاثیر  02  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سیتا مڑھی (مظفر عالم) نگر پریشد جنک پور روڈ پوپری ٹاور چوک پر واقع بوبھنا مارکیٹ میں اسمائل ملٹی اسپیشلٹی ڈینٹل کیئر کا افتتاح شہر کے چیئرمین برجیش کمار کے ہاتھوں فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ یہ تمام جانکاری دیتے ہوئے ڈینٹسٹ ڈاکٹر ذکی احمد نے کہا کہ اس کلینک کا نام اسمائل ملٹی اسپیشلٹی ڈینٹل کیئر کے طور پر رکھا گیا، اس کلینک کو کھولنے کا میرا بنیادی مقصد دور دراز کے دیہی علاقوں میں دانتوں کی دیکھ بھال اور مناسب علاج فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ کلینک کھلنے سے علاقے کے لوگوں کو دانتوں کے علاج کے لیے باہر کے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ یہاں دانتوں سے متعلق تمام بیماریوں کا جدید مشینوں کے ذریعہ علاج کیا جائے گا، انہوں نے ڈاکٹر صاحب سے غریبوں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کی بھی اپیل کی۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر ذکی احمد صاحب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروڈکٹ ہیں اور رام منوہر لوہیا ہوسپٹل و  کلوب ڈینٹل کلینک سمیت مختلف اداروں میں کام کر چکیں ہیں اب وہ آپ کے پوپری میں اپنی خدمت انجام دے رہے ہیں۔