تاثیر 02 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،02نومبر:امریکہ نے مشرق وسطی میں نئے ہتھیار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو “آئندہ چند ماہ کے دوران میں” پہنچ جائیں گے۔ یہ اقدام “اسرائیل کے دفاع” اور ایران کو انتباہ کے طور پر کیا جائے گا۔ یہ بات جمعے کے روز امریکی وزارت دفاع پینٹاگان سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی۔بیان کے مطابق امریکی وزیر دفاع واضح طور پر مسلسل یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ایران یا اس کے شراکت داروں یا اس کے زیر انتظام گروپوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے میں امریکی افراد یا مفادات کو نشانہ بنایا تو امریکا اپنے عوام کے دفاع کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کرے گا۔