سرائی کیلا میں دو الگ الگ واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کی ڈوب کر موت

تاثیر  27  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سرائی کیلا، 27 نومبر :سرائی کیلا تھانہ علاقہ کے تحت دو الگ الگ واقعات میں بدھ کے روز دو خواتین سمیت تین افراد پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔پہلے واقعہ میں سرائی کیلا ٹاؤن کے علاقے تھنتری سائی کے 32 سالہ آشیش کمیلا کی کھرکئی ندی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ یہ واقعہ صبح تقریباً 6:۱30 بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے نہاتے ہوئے مرگی کا دورہ پڑا ہو جس کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ کیونکہ جہاں لاش پڑی تھی وہاں ڈیڑھ فٹ پانی تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی لیڈر سنند اچاریہ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوںنے پولیس اور ایمبولینس کو اطلاع دی۔ جلد بازی کے ساتھ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاش کو دریا سے باہر نکالا گیا۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال پہنچا دیا۔