تاثیر 05 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لندن، 5 نومبر: جوز بٹلر کی انگلش ٹیم میں واپسی کے باوجود فل سالٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز میں وکٹ کیپنگ کریں گے۔سفید گیند کے کپتان بٹلر نے اپنے پچھلے 108 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں سے 106 میں وکٹکیپنگ کی ہے اور صرف دو میچوں میں فیلڈنگ کی ہے جو دسمبر 2023 میں انگلینڈ کے کیریبین کے آخری دورے کے دوران ٹرینیڈاڈ میں ہوئے تھے۔سالٹ نے بارباڈوس میں تیسرے ون ڈے سے قبل کہا، ’’میں نے حال ہی میں انگلینڈ کے لیے زیادہ کچھ نہیں کیا ہے، لیکن مجھے وکٹ کیپنگ بہت پسند ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہیں سے میں ٹیم کے لیے سب سے زیادہ حصہ ڈال سکتا ہوں۔‘‘سالٹ نے انگلینڈ کے لیے تمام فارمیٹس میں کھیلے گئے 59 میچوں میں سے 13 میں وکٹ کیپنگ کی ہے اور انہیں جارڈن کاکس سے قبل موجودہ ون ڈے سیریز میں وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو نیوزی لینڈ میں ہونے والی آئندہ سیریز میں ٹیسٹ وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کی جگہ لیں گے۔بٹلر گزشتہ کئی ماہ سے پنڈلی میں تناو کی وجہ سے ایکشن سے باہر ہیں۔ اگر وہ ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے فٹ ہوتے تو سالٹ وکٹ کیپنگ کرتے، کیونکہ بٹلر میدان میں مختلف پوزیشنوں سے کپتانی کا تجربہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔