چھٹھ کے موقع پر بہار کے 17 اضلاع میں بارش کا الرٹ

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ5نومبر: نومبر کے مہینے سے موسم میں کافی تبدیلی ا? رہی ہے۔ صبح کے وقت دھند اور دن کے وقت موسم خشک رہتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 نومبر سے درجہ حرارت میں کمی ا?نا شروع ہو گئی ہے۔ بہار کے گوپال گنج میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 33.7 ڈگری سیلسیس تھا۔ کشن گنج میں سب سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس درجکیا گیا۔موسمیاتی مرکز پٹنہ نے چھٹھ پوجا کے دوران موسم کی پیشن گوئی جاری کی ہے۔ محکمہ کے مطابق 17 اضلاع میں چھٹھ پوجا کی شام ارگھیہ اور صبح ارگھیہ کے دن بارش ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی جس کے باعث سردی بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نوادہ ، کشن گنج ، سیوان ، مدھے پورہ ، پورنیہ ، مغربی اور مشرقی چمپارن ، مظفر پور ، سارن ، دربھنگہ ، سپول ، ارریہ ، مدھوبنی ، گوپال گنج ، شیوہر ، ویشالی ، سیتامڑھی اضلاع میں 7 اور 8 نومبر کو ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ دیگر اضلاع میں ا?سمان ابر ا?لود رہے گا۔ا?ئی ایم ڈی کے مطابق 4 نومبر سے شمالی ہندوستان کا درجہ حرارت کم ہو رہا ہے۔ جس کے باعث صبح کے وقت گلابی سردی محسوس کی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 15 نومبر سے بہار ، جھارکھنڈ ، اتر پردیش اور دہلی میں سردی بڑھنے لگے گی۔ صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔