تاثیر 10 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،10نومبر:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو اپنی نئی حکومت میں شامل کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
نومنتخب صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورک’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’’میں سابق سفیر نکی ہیلی یا سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹرمپ انتظامیہ کی تشکیل میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دوں گا‘‘۔ارب پتی ریپبلکن نے مزید کہاکہ “میں نے ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کیا اور بہت سراہا۔ میں اپنے ملک کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا”۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ” ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں”۔