تاثیر 10 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ10نومبر:بہار میں موسم بدل رہا ہے لیکن سردی نہیں پڑ رہی ہے۔ صبح و شام ہلکی سردی کا احساس ہے لیکن دن میں گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ چھٹھ پوجا گزر گئی لیکن سردی ابھی نہیں آئی۔ عام طور پر چھٹھ پوجا کے دن گیہوں کی بوائی شروع ہوجاتی ہے لیکن اس بار سردی نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ سال بعد ایک ماہ کی تاخیر سے سردی کی ا?مد کا امکان ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے15 نومبر سے درجہ حرارت میں کمی کی پیشین گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق2019 سے2023 کے درمیان نومبر کے پہلے ہفتے میں سردی محسوس ہوتی تھی۔ پانچ سال قبل نومبر کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت10 سے15 ڈگری تک رہتا تھا لیکن اس بار یہ20 سے23 ڈگری کے درمیان ہے۔