تاثیر 04 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
قاہرہ،04نومبر:حماس تنظیم کے رہنما اسامہ حمدان نے اتوار کے روز بتایا کہ قاہرہ میں فسلطینی گروپوں کے درمیان بات چیت “مثبت” رہی۔یہ بات انھوں نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتائی۔ تاہم انھوں نے واضح کیا کہ وہ کسی نتیجے تک پہنچنے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔حمدان کے مطابق حماس کو غزہ کی پٹی میں فائر بندی کے حوالے سے کوئی نئی تحریری تجاویز نہیں ملیں۔اس سے قبل ایک مصری سیکورٹی عہدے دار نے بتایا تھا کہ فتح اور حماس نے ہفتے کے روز قاہرہ میں بات چیت کے دوران میں غزہ کی پٹی کے امور چلانے کے لیے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی بنانے کے حوالے سے مزید لچک اور مثبت رجحان کا اظہار کیا۔عہدے دار نے مزید بتایا کہ کمیونٹی سپورٹ کمیٹی فلسطینی اتھارٹی کی ما تحت ہو گی۔ یہ کمیٹی آزاد شخصیات پر مشتمل ہو گی۔ اس کا قیام فلسطینی صدر محمود عباس کے آرڈیننس سے قمل میں آئے گا اور یہ غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالے گی۔