جھارکھنڈ کے باگھمارا میں انتخابی ریلی میں راہل گاندھی کا وزیر اعظم پر حملہ

تاثیر  09  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دھنباد، 9 نومبر: جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راہل گاندھی جھارکھنڈ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دریں اثنا، راہل گاندھی نے ہفتہ کو دھنباد کے باگھمارا میں انتخابی ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کے نہیں ہیں، وہ ان کے (امبانی) کے ہیں۔
باگھمارہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ایک بار میں نے دیکھا کہ نریندر مودی تار کے پیچھے کھڑے کچھ غریب بچوں سے ہچکچاتے ہوئے مل رہے ہیں۔ ہندوستان کے وزیر اعظم کسانوں، غریبوں، دلتوں، پسماندہ لوگوں اور قبائلیوں کے پاس نہیں جاتے۔ وہ کبھی کسی غریب کی شادی میں نہیں گئے بلکہ امبانی کی شادی میں گئے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آپ کے نہیں، ان کے (امبانی) ہیں۔