پربھات پھیری،ثقافتی پروگرام،اسٹال لگا کر ہوا روہتاس ضلع یوم تاسیس پروگرام کا آغاز

تاثیر  09  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 بہار قانون ساز کونسل چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے کیا یوم تاسیس پروگرام کا افتتاح،مشاعرہ و کلچرل پروگرام ہے آج
          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع اپنا 52 واں یوم تاسیس آج 10 نومبر کو منائیگا، ضلع انتظامیہ روہتاس نے دو روزہ تقریب کی تیاریوں کے ساتھ آج دو روزہ یوم تاسیس فیسٹیول کا آغاز ریلوے اسٹیشن (دھرم شالا چوک) سہسرام ​​سے نیو اسٹیڈیم فضل گنج تک پربھات پھیری نکالنے کے ساتھ کیا گیا جسمیں اسکاؤٹ گائیڈ اور مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا ۔ اس پروگرام میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدن رائے، اسپیشل ڈیوٹی آفیسر ابھیشیک راج، سینئر ڈپٹی کلکٹر اوم پرکاش، ڈسٹرکٹ آرٹ اینڈ کلچر آفیسر پنکج کمار و دیگر افسران اور اہلکار موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈویلپمنٹ کمشنر نے اپنے خطاب میں تمام ضلعی باشندوں کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی ۔ 10 نومبر کو یعنی آج منی میراتھن مقابلہ، ثقافتی پروگرام اور مشاعرہ 2،30 بجے دن سے منعقد کیا جائیگا ۔ 52 ویں یوم تاسیس پر روہتاس ضلع اپنی کامیابیوں کو شمار کریگا ۔ تقریب کا مرکزی مقام فضل گنج سہسرام ​​کا نیو اسٹیڈیم کا ملٹی پرپس ہال ہوگا ۔ روہتاس کلکٹریٹ سہسرام سے لیکر ان مقامات جہاں عظیم مجاہدوں کے مجسمے ہیں اور دیگر اہم مقامات کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے ۔ ڈی ایم ادیتا سنگھ نے یوم تاسیس کو یادگار بنانے کیلئے افسران کو پوری ذمہ داری سونپی ہے ۔ تشہیر کیلئے ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر کو فولڈنگ بینرس، پوسٹرس اور انٹرنیٹ میڈیا لگانے کا تعاون حاصل ہے ۔ روہتاس ضلع کے یوم تاسیس کے پہلے دن نیو اسٹیڈیم فضل گنج سہسرام ​​میں ثقافتی پروگرام، فوٹو گرافی مقابلہ اور اسٹال کا انعقاد کیا گیا جسکا افتتاح بہار قانون ساز کونسل کے چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے کیا جسمیں انہوں نے کہا کہ روہتاس ضلع ایک سماجی، ثقافتی، تاریخی، مذہبی، روحانی اور سیاسی ضلع شروع سے ہی رہا ہے، زراعت وغیرہ کے میدان میں کامیاب ہے،  اس ضلع کی اپنی ایک سنہری تاریخ ہے، جہاں ضلع کلکٹر روہتاس ادیتا سنگھ، پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس روشن کمار، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر پرساد سنگھ، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے، سینئر ڈپٹی کلکٹر اوم پرکاش لال، ضلع آرٹ کلچر آفیسر پنکج کمار اور ضلع کے دیگر افسران بھی موجود رہے ۔ پروگرام کی نظامت مشترکہ طور پر شاعر متین سہسرامی، اوشا سنگھ اور رجنیش کمار نے کی جہاں ضلع سب ڈویژن اور بلاک کے دیگر عہدیداران بھی موجود رہے ۔ ڈی پی آر او کو ریل اور دستاویزی مقابلے کیلئے کام سونپا گیا ہے ۔ یوم تاسیس کا مرکزی پروگرام بھی 10 نومبر یعنی آج نیو اسٹیڈیم فضل گنج سہسرام ​​کے قریب ملٹی پرپز ہال میں منعقد کیا جائیگا ۔ پہلے دن صبح سے پربھات پھیری نکالنے کے بعد ضلع کے اسکولی بچوں کے ذریعہ ثقافتی پروگرام ہوا صبح 10 نومبر یعنی آج صبح منی میراتھن، دوپہر 2.30 بجے سے مشاعرہ، ثقافتی پروگرام، میوزیکل چیئر ریس کا پروگرام ہوگا جسمیں نامور شعراء اور فنکار شرکت کرینگے ۔ میراتھن کا انعقاد ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ونئے پرتاپ اور مشاعرہ اور ثقافتی پروگرام ڈسٹرکٹ آرٹ کلچر آفیسر کی قیادت میں منعقد کیا جائیگا ۔ اس سال یعنی آج خواتین کیلئے میوزیکل چیئر مقابلہ بھی منعقد کیا جائیگا جسمیں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کی ذمہ داری آئی سی ڈی ایس ڈی پی او کو سونپی گئی ہے ۔