جنوبی افریقہ کی آخری اوور میں دلچسپ جیت دوسرے ٹی ٹوینٹی میں ہندوستان کو 3 وکٹوں سے دی شکست

تاثیر  11  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جوہانسبرگ،11نومبر: اتوار کو سینٹ جارج پارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں ہندوستانی بلے بازوں کی کارکردگی ناقص رہی۔ہندوستانی گیند بازوں نے ایک بار پھر شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ ہندوستان کی جانب سے ورون چکرورتی نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹرسٹن اسٹبس کی 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے ایک اوور باقی رہتے ہوئے تین وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ گزشتہ میچ کے سنچری سنجو سیمسن تیسری گیند پر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ ابھیشیک شرما (4) بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور ہندوستانی ٹیم نے 15 رنز کے اسکور پر تین اہم وکٹیں گنوا دیں۔ کپتان سوریہ کمار یادیو بھی جلد آؤٹ ہو گئے جس کی وجہ سے ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔ہندوستانی ٹاپ آرڈر کے فلاپ ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل اور تلک ورما نے ذمہ داری سنبھا لی اور کچھ اہم رنز جوڑے۔ ہاردک پانڈیا نے 39 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ تلک ورما (20) کی شراکت سے ہندوستان کا اسکور 100 رنز کو عبور کرسکا۔ تاہم اننگز میں سب سے بڑا دھچکا اکشر پٹیل رن آؤٹ ہوگئے۔126 رنز کے معمولی ہدف کو بچانے کے لیے ہندوستانی گیند بازوں کو عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑا اور ورون چکرورتی نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر پانچ وکٹیں لے کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایڈن مارکرم اور ریزا ہینڈرکس کو گوگلیوں کے ذریعے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مارکو جینسن بھی 11ویں اوور میں آو?ٹ ہو گئے۔تاہم چوتھے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن اسٹبس نے شاندار بلے بازی کی اور سات چوکے لگا کر 47 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹیل بلے باز جیرالڈ کوٹزی کے ساتھ جنوبی افریقہ کو ایک اوور باقی رہ کر جیت دلائی۔ کوٹزی نے نو گیندوں میں 19 رنز کی شراکت کی جس میں ایک چھکا اور دو چوکے شامل تھے۔ہندوستانی تیز گیند بازوں نے آخری اوورز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس سے جنوبی افریقہ کی جیت کی راہ ہموار ہوئی۔ کپتان سوریہ کمار یادو نے اکشر پٹیل کو صرف ایک اوور کرایا، جب کہ تجربہ کار گیند بازوں کا بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت تھی۔جنوبی افریقہ کی اس جیت کے ساتھ ہی چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔