تاثیر 03 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی، 3 نومبر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے پر ہفتہ کی رات دیر گئے رانچی پہنچے۔ انہوں نے اتوار کو رانچی کے ہوٹل ریڈیسن بلو میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا ‘سنکلپ پتر ‘ جاری کیا۔ اس دوران امت شاہ نے کہا کہ جھارکھنڈ میں یکساں سول کوڈ لاگو کیا جائے گا لیکن قبائلی کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوں گے۔ ان کے قوانین، ان کی روایات اور ان کا کلچر وہی رہے گا۔ قبائلی عوام کو یو سی سی سے باہر رکھا جائے گا۔